گوجرہ ، اسسٹنٹ کمشنر کا ریسکیو 1122 کے ہمراہ صنعتی یونٹس کا دورہ، بوائلرز کی انسپکشن

 

Gojra, Assistant Commissioner along with Rescue 1122 visits industrial units, inspects boilers

گوجرہ:اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے ہمراہ مختلف صنعتی یونٹس کا دورہ کیا، جہاں بوائلرز کی تنصیب، آپریشن اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔


دورے کے دوران بوائلرز کے محفوظ استعمال، حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد اور بروقت مینٹیننس کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے صنعتی یونٹس کے مالکان کو ہدایت کی کہ بوائلرز کے استعمال میں مقررہ حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔


ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے صنعتی یونٹس کے عملے کو عملی رہنمائی فراہم کی اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔


اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے واضح کیا کہ انسانی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صنعتی یونٹس کی باقاعدہ انسپکشن کا عمل آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا، جبکہ حفاظتی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


اشتہار