گوجرہ ،ایم این اے اسامہ حمزہ کا سٹی میں حلقہ احباب و ساتھیوں سے اہم ملاقات

 

Gojra, MNA Usama Hamza holds important meeting with his circle of friends and colleagues in the city

گوجرہ سٹی:قومی اسمبلی کے رکن ایم این اے اسامہ حمزہ نے گوجرہ سٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے حلقہ احباب، پارٹی کارکنان اور دیرینہ ساتھیوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر علاقے کے سیاسی و سماجی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔


ملاقات میں شرکاء نے ایم این اے اسامہ حمزہ کو گوجرہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ اسامہ حمزہ نے تمام جائز مسائل کو متعلقہ اداروں تک پہنچانے اور حل کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Gojra, MNA Usama Hamza holds important meeting with his circle of friends and colleagues in the city


انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے اور گوجرہ کے ترقیاتی سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔ ملاقات کا ماحول خوشگوار رہا اور شرکاء نے اپنے نمائندے کی جانب سے توجہ کو سراہا

اشتہار