کمالیہ ، اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور ووکیشنل سنٹر کا دورہ کیا، سہولیات میں مزید بہتری کی ہدایت کی

 

Kamalia, Assistant Commissioner Iqra Nasir visits Special Education Center and Vocational Center, directs further improvement in facilities

کمالیہ: اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر اور گورنمنٹ ووکیشنل ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اداروں میں فراہم کی جانے والی سہولیات، تدریسی ماحول اور تربیتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ووکیشنل ٹیکنیکل ایجوکیشن سنٹر میں زیرِ تعلیم طالبات کی جانب سے تیار کیے گئے ماڈلز، دستکاری اور مختلف نمونوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طالبات کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے ادارے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر معاشی طور پر بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی بچوں سے محبت بھرے انداز میں گفتگو کی، اُن سے سوال و جواب کیے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ انہوں نے کلاس رومز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور اساتذہ کی محنت و لگن کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے مناسب توجہ، پیار اور معیاری تربیت کے ذریعے معاشرے کے بااعتماد اور فعال فرد بن سکتے ہیں۔
Kamalia, Assistant Commissioner Iqra Nasir visits Special Education Center and Vocational Center, directs further improvement in facilities


اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں اداروں کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بچوں اور طالبات کی سہولیات، تعلیم اور تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں۔

اشتہار