گوجرہ: انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ،ڈائریکٹر آئیڈیل علامہ اقبال کالج ، جناب صفدر سلطانی صاحب قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔ مرحوم ایک قابلِ احترام معلم، ماہرِ تعلیم اور نوجوانوں کی تربیت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیت تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام 4:30 بجے ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 300 میں ادا کی جائے گی۔ اہلِ خانہ، دوست احباب، طلبہ اور علاقے کی سماجی و تعلیمی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
