گوجرہ : سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ، سابق ڈسٹرکٹ چئیرپرسن محترمہ فوزیہ خالد چوہدری، اور عقبہ علی وڑائچ نے اپنے عزیز حاجی محمد بشیر چیمہ کی اہلیہ، محمود چیمہ کی والدہ ماجدہ، اور اپنی خالہ جان کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں معروف ٹرانسپورٹر فیصل آباد چیمہ برادرز، محمد افضل چیمہ، بشیر طفیل (فلور ملز والے)، سابق چئیرمین یونین کونسل عبدالخالق ماہوں، چئیرمین غلام نبی گورائیہ، چئیرمین مہر تجمل، چئیرمین ندیم بابر، ڈاکٹر بشیر چلڈرن سپیشلسٹ، امین بسراء (کیڈیٹ کالج والے)، سلیم بسراء، شیخ فیصل، شیخ سعید، میاں محمد افضل، حاجی عبید، چوہدری نعیم جٹ، عمیر نمبردار، نثار جٹ، میاں محمد افضل 160 کالیکی، چوہدری سجاد گورائیہ، حاجی ظہور، انجمن تاجران حاجی عثمان، عمران حفیظ، یاسر سندھو، حاجی اشرف ناز، قاری جاوید، بابا خالد قادری، خالد پاکیزہ والے، سنی میاں، آفتاب باٹھ، وسیم صوبہ، ذیشان نمبردار، عثمان وڑائچ، اعجاز 90 ج ب، حاجی حنیف 369 ج ب، رانا ساجد علی احمد، نعیم تتلہ 300 علاقہ بھر سے سیاسی، سماجی، اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔
نماز جنازہ میں شریک افراد نے مرحومہ کی روح کے لیے دعائے مغفرت کی اور خالد جاوید وڑائچ اور ان کے خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
