گوجرہ کے معروف سیاسی خاندان کی باوقار تقریبِ شادی لاہور کے ڈیفنس آرچرڈ میں منعقد ہوئی۔ یہ شادی سابق ایم این اے امجد علی وڑائچ مرحوم اور سابق ایم این اے بیگم فرخندہ امجد وڑائچ کی صاحبزادی کی تھی، جو سابق صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ کی بھتیجی اور حارث علی وڑائچ و حسام علی وڑائچ کی ہمشیرہ ہیں۔
ان کی شادی وزیرآباد سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری وقار چیمہ کے صاحبزادے اور راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے بھائی حسام وقار چیمہ کے ساتھ ہوئی
تقریبِ نکاح و استقبالیہ میں ملک بھر سے سیاسی، انتظامی، عدالتی اور سماجی شعبوں کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء میں شامل اہم شخصیات میں ڈی جی کسٹمز پاکستان فیض چدھڑ، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ، جسٹس (ر) خلیل رمدے (سابق جج سپریم کورٹ)، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، سیکرٹری واپڈا فخر چیمہ، معروف صحافی سہیل وڑائچ، منصور قادر (سابق صوبائی وزیر و ممبر پی سی بی)، برگیڈیئر شرجیل (اینٹی نارکوٹکس)، برگیڈیئر ضیاء، برگیڈیئر زاہد افتخار، کرنل آصف، ایس پی رینجرز گلباز وڑائچ، سیکرٹری فنانس عمر جاوید، سیکرٹری پرائس کنٹرول خالد بشیر، سیکرٹری ایگریکلچر اعجاز منیر، ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی رانا شہزاد، ڈی سی جھنگ علی اکبر بھنڈر، ڈی آئی جی اسلام آباد علی نقوی، ایس ایس پی ناصر باجوہ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات عبدالرؤف، ڈائریکٹر این ایچ اے عثمان چٹھہ، سابق اٹارنی جنرل پنجاب احمد اویس، ایم این اے جاوید وڑائچ، ایم پی اے سجاد وڑائچ، سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل، سابق صوبائی وزراء رائے تیمور حیات بھٹی، حافظ ممتاز، فیصل جبوآنہ، سابق ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، سیشن ججز ضیا اللہ گجر اور رانا سہیل، جسٹس خلیق الزمان، جسٹس ریاض علوی، ایس پی اشرف کوڈھن، ڈی ایس پی عثمان وڑائچ، اے سی ثنا اللہ ہنجرا، اے سی عابد چوہدری اور سابق ضلع ناظم گوجرانوالہ فیاض چھٹہ شامل تھے۔
سیاسی و سماجی حلقوں نے وڑائچ اور چیمہ خاندانوں کے اس باوقار اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



