گوجرہ , اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

 

اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے ٹی ایچ کیو (تحصیل ہیڈ کوارٹر) ہسپتال گوجرہ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا۔


اس دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور طبی عملے سے کارکردگی کے متعلق استفسار کیا۔


اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی کہ مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کے لیے مزید سہولیات بڑھانے سے متعلق چند تجاویز بھی پیش کیں۔


انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس ضمن میں انتظامیہ اپنی بھرپور ذمہ داری نبھائے گی۔


اشتہار