گوجرہ , سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

 

Gojra, former MNA Khalid Javed Warraich attended the Anjuman Aarthiyan Sabzi Mandi event as a special guest.

گوجرہ : سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے وائیٹ پیلس گوجرہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی گوجرہ کی تقریبِ حلف برداری و رکنیت سازی میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جبکہ خالد جاوید وڑائچ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ “عہدہ خواہ کوئی بھی ہو، اس کے ساتھ ذمہ داری لازم ہوتی ہے۔ جب کسی کو قیادت سونپی جاتی ہے تو عوامی خدمت کو اولین ترجیح دینا اس کا فرض بن جاتا ہے۔”

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ خدمتِ خلق مجھے وراثت میں ملی ہے۔ میں نے ہمیشہ گوجرہ کے عوام کے لیے عملی خدمت کو ترجیح دی اور میرا تعاون آج بھی 24 گھنٹے آپ کے لیے حاضر ہے۔
Gojra, Former MNA Khalid Javed Warraich attends Anjuman Aarthiyan Sabzi Mandi function as special guest

Gojra, Former MNA Khalid Javed Warraich attends Anjuman Aarthiyan Sabzi Mandi function as special guest





خالد جاوید وڑائچ نے اپنے 40 سالہ سیاسی سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے گوجرہ شہر و گردونواح کی ترقی کے لیے بے شمار منصوبے لائے — بازاروں میں ٹف ٹائلز، سیوریج سسٹم، پانی کی فراہمی، گریڈ اسٹیشن، سول ہسپتال ایمرجنسی وارڈ، اسٹیڈیم اور سوئی گیس کے سینکڑوں منصوبے عوام کے لیے مکمل کیے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آج گوجرہ ترقی کے لحاظ سے دیگر تحصیلوں سے نمایاں ہے، جو عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔

تقریب کے موقع پر انجمن آڑھتیاں کی جانب سے خالد جاوید وڑائچ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر بار گوجرہ مرزا طارق، بابا پیر سائیں ستار (355 ج ب)، شیخ فیصل قیصر جٹ، شہزاد گورائیہ، بابا خالد قادری سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

اشتہار