گوجرہ: سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی اسد الرحمن رمدے سے اہم ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال

 

Gojra: Former MNA Khalid Javed Warraich holds important meeting with Asadur Rehman Ramday, discusses political issues

گوجرہ: سابق رکنِ قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے سابق وفاقی وزیر اسد الرحمن رمدے سے ایک اہم ملاقات کی۔


ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتِ حال، باہمی دلچسپی کے امور اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


اس موقع پر ورلڈ چیمپئن رانا شفیق سمیت دیگر معزز شخصیات اور قریبی دوست احباب بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطے کی ترقی، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی فلاح کے لیے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔

اشتہار