گوجرہ ،اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر کا اراضی ریکارڈ سنٹر اور تحصیل آفس کا سرپرائز وزٹ — عوامی سہولت کے لیے اہم ہدایات جاری

Gojra, Assistant Commissioner Muhammad Riaz Gujjar's surprise visit to Land Record Center and Tehsil Office - Important instructions issued for public convenience
 

گوجرہ ؛اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے اچانک اراضی ریکارڈ سنٹر گوجرہ اور تحصیل آفس گوجرہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔

دورے کا مقصد زمینوں کے ریکارڈ کی دستیابی، اندراج اور انتقال کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔


اس دوران انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں موجود ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا بغور معائنہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔


انہوں نے کہا کہ عوام کو زمینوں کے ریکارڈ اور دیگر معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

محمد ریاض گجر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کے ساتھ تعاون کا رویہ اپنائیں، اور ان کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں تاکہ سرکاری دفاتر پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

اشتہار