گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر کے حکم پر بیریئر لگا کر بازاروں کے راستے بند کرنے کے خلاف، تاجروں کا احتجاج

 

Gojra: Traders protest after barriers were installed to block the roads to the markets on the orders of Assistant Commissioner Muhammad Riaz Gujjar

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر ریاض گجر کے حکم پر صرافہ بازار، مین بازار اور دیگر تجارتی علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں پر بیریئر لگا کر بند کر دیا گیا، جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی۔


تفصیلات کے مطابق، انتظامیہ کی جانب سے بازاروں کے داخلی راستے بند کیے جانے پر تاجروں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ صرافہ بازار اور مین بازار کے دکانداروں نے احتجاجاً اپنی دکانیں بند کر دیں، جس سے شہر کی تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئیں۔


تاجروں کا کہنا ہے کہ بغیر پیشگی اطلاع بازاروں کے راستے بند کرنا غیر منصفانہ اقدام ہے، جس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ فوری طور پر بیریئر ہٹا کر راستے بحال کرے اور تاجروں سے مشاورت کے بغیر ایسے اقدامات نہ کیے جائیں۔


دوسری جانب، انتظامیہ ذرائع کے مطابق بازاروں کے راستے سیکیورٹی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں تاکہ ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔



اشتہار