گوجرہ ،سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی سرپرستی میں جلیانوالہ تنازعہ حل، دونوں گروپس میں صلح

 

Jallianwala dispute resolved under the patronage of former MNA Khalid Javed Warraich, reconciliation between both groups

گوجرہ:وڑائچ ہاؤس گوجرہ میں جلیانوالہ کے علاقے میں میاں محمد احسان اور ڈاکٹر مقبول کے مابین جاری تنازعے کو باہمی رضا مندی سے حل کر لیا گیا۔ سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ کی سرپرستی میں دونوں گروپس کے درمیان صلح کروائی گئی۔


اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "لڑائیاں کرنا آسان مگر انہیں بھگتنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ آپ دونوں گروپس نے باہمی مہربانی اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجھے عزت بخشی ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا ضرور اجر دے گا۔"


انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی امن اور بھائی چارہ ہی اصل کامیابی ہے، اور اسی میں علاقے کی بہتری ہے۔ صلح کے بعد دونوں گروپس نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور آئندہ امن و تعاون کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Jallianwala dispute resolved under the patronage of former MNA Khalid Javed Warraich, reconciliation between both groups


دونوں گروہوں نے تنازعہ حل کرنے پر خالد جاوید وڑائچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر علاقے کی معزز شخصیات اور معتبرین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اس اقدام کو امن و بھائی چارے کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

اشتہار