گوجرہ:: پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) کی امپلیمنٹیشن کمپلیشن رپورٹ (ICR) مشن کے سلسلے میں عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے آج میونسپل کمیٹی گوجرہ کا دورہ کیا۔
وفد میں عالمی بینک کی سینئر اربن اسپیشلسٹ اور ٹیم لیڈ (TTL) شہناز ارشد اور سینئر اربن اسپیشلسٹ رومانہ حق شامل تھیں، جبکہ ان کے ساتھ ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز، جی ایم (آئی ڈی) محمود مسعود تمنا اور پی ایم ڈی ایف سی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹر ایم سی گوجرہ محمد ریاض اور چیف آفیسر یاسر علی نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور شہری خدمات میں ہونے والی بہتری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر پروگرام کے تحت تیار کردہ آئی ٹی بیسڈ سسٹمز کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جن میں:
لوکل گورنمنٹ فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (LGFMIS)،پرفارمنس مینجمنٹ سسٹم (PMS)،شکایات کے ازالے کا مینجمنٹ سسٹم (GRM)،ای-پروکیورمنٹ،جی آئی ایس بیسڈ میونسپل سروس میپس،یہ تمام سسٹمز ایم سی گوجرہ میں بہتر منصوبہ بندی، نگرانی اور فیصلہ سازی کا مؤثر ذریعہ بن رہے ہیں۔
وفد نے بعد ازاں فیلڈ وزٹ کیا، جہاں پی سی پی کے تحت تعمیر کردہ اہم منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، ڈسپوزل اسٹیشنز، سیوریج انفراسٹرکچر اور سڑکوں سمیت دیگر مکمل شدہ ذیلی منصوبے شامل تھے۔ وفد نے ان منصوبوں کی فعالت، آپریشنل اسٹیٹس اور ان کے طویل مدتی شہری سروس ڈیلیوری اثرات کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔
عالمی بینک وفد نے گوجرہ میں پی سی پی کے کامیاب نفاذ اور میونسپل سروس ڈیلیوری میں لائی گئی بہتری کو سراہا۔

