گوجرہ ،اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض کا گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کا دورہ — تعلیمی و انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

 

Gojra, Assistant Commissioner Muhammad Riaz visits Government Degree College Boys - Instructions to take steps to improve educational and administrative affairs

گوجرہ :اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض نے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز گوجرہ کا دورہ کیا اور ادارے کی تعلیمی و انتظامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔


دورے کے دوران انہوں نے کالج کونسل میٹنگ میں بھی شرکت کی، جہاں فیکلٹی کی کارکردگی، تعلیمی معیار اور کالج کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض نے کہا کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری کے لیے ایک خصوصی پلان تیار کیا جائے گا تاکہ تدریسی عمل کو زیادہ مؤثر اور معیاری بنایا جا سکے۔

Gojra, Assistant Commissioner Muhammad Riaz visits Government Degree College Boys - Instructions to take steps to improve educational and administrative affairs



کالج انتظامیہ کی جانب سے طالبات کے لیے مخصوص راستے پر عوامی ہجوم کے باعث پیش آنے والی مشکلات سے آگاہ کیا گیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے راستہ فوری طور پر کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔


انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، صفائی اور سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اشتہار