گوجرہ:اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے جنرل سیکرٹری انجمن تاجران گوجرہ ملک امجد ضیاء کے ہمراہ گورنمنٹ ملت ہائی سکول گوجرہ اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول کوٹ عبدی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تعلیمی ماحول، انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر کی خصوصی کاوشوں اور جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ملک امجد ضیاء کے تعاون سے دونوں اسکولوں کے طلبہ و طالبات میں مفت یونیفارم تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو تعلیمی سفر میں سہولت فراہم کرنا تھا۔
ملک امجد ضیاء کی جانب سے طلبہ کے لیے یونیفارم اور سوئٹرز کا انتظام ایک مثبت سماجی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جسے والدین اور اساتذہ کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے اس موقع پر کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے
