گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ آپریشن، متعدد دکانیں سیل

 

Gojra, Anti-encroachment operation supervised by Assistant Commissioner, several shops sealed

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی کے ہمراہ جھنگ روڈ پر بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کی نگرانی کی۔

آپریشن کے دوران سڑک کنارے قائم غیر قانونی تجاوازت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد اسٹالز اور عارضی ڈھانچے ہٹا دیے گئے۔ ٹیم نے ناجائز تجاوزات کرنے والوں کا سامان موقع پر ہی ضبط کر لیا، جبکہ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والی کئی دکانوں کو سیل بھی کر دیا گیا۔
Gojra, Anti-encroachment operation supervised by Assistant Commissioner, several shops sealed


حکام کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ مہم شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے جاری ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اشتہار