گوجرہ ، سیوریج مسئلہ، اسسٹنٹ کمشنر کا ہاؤسنگ کالونی کا ہنگامی دورہ، فوری اقدامات کی ہدایت

 

Gojra, Sewerage issue, Assistant Commissioner's emergency visit to housing colony, instructions for immediate action

گوجرہ : اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ چوہدری محمد ریاض نے ہاؤسنگ کالونی میں سیوریج کے سنگین مسئلے پر شہری کی جانب سے صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دی گئی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر سُتھرا پنجاب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔


دورے کے دوران ٹیم نے سیوریج لائن کی بندش، نکاسی آب میں رکاوٹ اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سیوریج کے مسئلے کے مستقل اور مؤثر حل کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں اور مکمل رپورٹ جلد از جلد جمع کروائی جائے۔

Gojra, Sewerage issue, Assistant Commissioner's emergency visit to housing colony, instructions for immediate action


چوہدری محمد ریاض کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اشتہار