گوجرہ ، وومن ہاکی لیگ کی اختتامی تقریب، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

 

Gojra, Women's Hockey League concludes successfully, Deputy Commissioner Umar Abbas Mela attended as the special guest.

گوجرہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ضلع بھر میں کھیلوں کے فروغ کے اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں تحصیل گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں من و وومن ہاکی لیگ کی اختتامی تقریب انعقاد پذیر ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔


تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ریاض، سی ای او میونسپل کمیٹی یاسر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، سابق ہاکی پلیئر لیاقت علی بھٹہ اور چیئرمین ہاکی اکیڈمی اسرا لیاقت سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہاکی لیگ کے آرگنائزر خاور جاوید نے بھی تقریب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔


ہاکی لیگ میں نوجوان مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے سپورٹس ایونٹس نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کی جدید ٹیکنیک سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

Gojra, Women's Hockey League concludes successfully, Deputy Commissioner Umar Abbas Mela attended as the special guest.


ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ ہونہار کھلاڑی مستقبل میں نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ہر تحصیل میں کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انٹرسکول اور تحصیل سطح پر مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں ہزاروں طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔

Gojra, Women's Hockey League concludes successfully, Deputy Commissioner Umar Abbas Mela attended as the special guest.


تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کامیاب ٹیموں اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

اشتہار