گوجرہ: سابق صدر بارتوقیر اشرف خان اور دیگر شخصیات کی خالد جاوید وڑائچ سے ان کی خالہ کے انتقال پر تعزیت

 

Gojra, Former President Bar Tauqir Ashraf Khan and other personalities condole with Khalid Javed Warraich on the death of his aunt

گوجرہ : سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ سے ان کی خالہ جان کے انتقال پر اظہارِ افسوس کے لیے مختلف سرکردہ سیاسی، سماجی اور قانونی شخصیات وڑائچ ہاؤس، پینسرہ روڈ پہنچیں۔


تعزیت کے لیے آنے والوں میں سابق صدر بار اور سینئر ایڈووکیٹ توقیر اشرف خان، ایکسین واپڈا شیخ وقاص رشید، ایکسین اویس رشید، رانا ساجد علی احمد، میاں نعیم اللہ، سنی جٹ، میاں طارق (344 شاہ پور)، قاری جاوید، رانا احمد رضا، عابد علی کینو، رزاق ساہی سمیت دیگر معزز دوست احباب شامل تھے۔


تمام مہمانوں نے خالد جاوید وڑائچ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

اشتہار