گوجرہ ،اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ، طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور پودا لگایا

Gojra, Assistant Commissioner Muhammad Riaz Gujjar visits Vocational Training Institute, encourages students and plants saplings

گوجرہ :اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گوجرہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل مرزا محمد واثق نے انہیں ادارے کی سہولیات، کورسز اور تعلیمی معیار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ورکشاپس اور کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ سے ملاقات کی اور تدریسی عمل کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان عملی تربیت حاصل کرکے معاشرے میں مضبوط کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"اپنی تعلیم پر پوری توجہ دیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔"

محمد ریاض گجر نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ کو بہتر سے بہتر تعلیم اور تربیت فراہم کریں تاکہ وہ مستقبل کی چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔

Gojra, Assistant Commissioner Muhammad Riaz Gujjar visits Vocational Training Institute, encourages students and plants saplings

دورے کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے انسٹیٹیوٹ کے احاطے میں ایک پودا لگایا اور علاقے کی سرسبز ی کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ خصوصی دعا بھی کی۔

Gojra, Assistant Commissioner Muhammad Riaz Gujjar visits Vocational Training Institute, encourages students and plants saplings

اشتہار