گوجرہ ،اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر کی غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنےوالی دکانوں کے خلاف کارروائی تین دکانیں سیل

 

Gojra, Assistant Commissioner Muhammad Riaz Gujjar: Three shops sealed in action against shops doing illegal gas refilling in Naya Lahore

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے نیا لاہور کے علاقے میں غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دکانوں کو سیل کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا، جہاں متعدد دکانوں پر گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کام جاری تھا۔ موقع پر موجود تین دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔


اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "گیس ریفلنگ عوام کے جان و مال کے لیے انتہائی خطرناک عمل ہے، اس سے کسی بھی صورت چشم پوشی نہیں کی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔"


انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے غیر قانونی کاموں کی نشاندہی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ممکنہ حادثات سے بچایا جا سکے۔

اشتہار