گوجرہ: امیر جماعت اسلامی گوجرہ حلقہ پی پی-119 محمود احمد عزمی نے دی انسپائر ہائی سکول آدا پل میں یومِ اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں علاقہ بھر سے درجنوں والدین، اساتذہ اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں علامہ اقبالؒ کے افکار، فلسفۂ خودی اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں ان کے نظریات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر پروفیسر افراہیم، محمد نواز (ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن)، یاسر ساہی (ایگریکلچر آفیسر گوجرہ) اور جاوید اکرم کاہلوں سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
پروگرام کا عنوان “نوائے اقبال” رکھا گیا، جسے شرکاء نے ایک کامیاب اور بامقصد تقریب قرار دیا۔ اختتام پر محمد منشاء صاحب اور ابرار گوندل صاحب کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
