گوجرہ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مضبوط، محفوظ اور خوبصورت پنجاب کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سڑکوں پر لائن مارکنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
گوجرہ شہر کی مرکزی شاہراہوں، چوکوں اور اہم مقامات پر واضح اور معیاری لائن مارکنگ کی جا رہی ہے، جس سے:
ٹریفک کی روانی میں بہتری،حادثات میں کمی،اور رات کے وقت ڈرائیونگ میں آسانی پیدا ہو رہی ہے۔
اس منصوبے سے شہری خوبصورتی میں نمایاں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر لائن مارکنگ کا کام تیزی اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ، صاف اور بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دورانِ کام ٹریفک عملے سے بھرپور تعاون کریں تاکہ کام بروقت اور بغیر رکاوٹ مکمل کیا جا سکے۔

