گوجرہ: رکنِ قومی اسمبلی اسامہ حمزہ نے 306 ج ب بوتالہ میں جواد امجد وڑائچ کی دعوتِ ولیمہ میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر معزز شخصیات اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب میں میاں مسعود، ظفر اقبال وڑائچ، افضل بھکی، محفوظ اسلم ڈھلوں، کامران نمبردار، نعیم بھلر، امتیاز وڑائچ اور سید قیصر امیر شاہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
شرکاء نے جواد امجد وڑائچ کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور نو دولہا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
