گوجرہ : ایم پی اے چوہدری اسد زمان چیمہ نے حلقہ 303 کٹھوڑ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گزشتہ روز وفات پانے والے جواں سال علی حسن چیمہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ایم پی اے نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر ملک غلام مصطفی اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بعد ازاں، ایم پی اے چوہدری اسد زمان چیمہ نے توصیف چیمہ مرحوم کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لیے بلندیِ درجات کی دعا کی۔ اس موقع پر ملک غلام مصطفی اعوان، بلال باجوہ، فواد رضا اور عاصم پہلوان بھی موجود تھے۔
ایم پی اے چوہدری اسد زمان چیمہ نے دونوں خاندانوں کو یقین دلایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے

