ٹوبہ ٹیک سنگھ, نادرا آفس رجانہ کا افتتاح ، شناختی کارڈ و دیگر سہولیات اب مقامی سطح پر دستیاب

 

Toba Tek Singh, NADRA Office Rajana inaugurated, ID cards and other facilities now available locally

ٹوبہ ٹیک سنگھ : رجانہ  میں نادرا رجسٹریشن سنٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس جدید سہولت سے آراستہ مرکز کا افتتاح وفاقی وزیر برائے بحری امور جناب محمد جنید انوار نے کیا۔ ان کے ہمراہ رکنِ صوبائی اسمبلی کرنل (ر) سردار محمد ایوب خان گادھی اور ڈائریکٹر جنرل نادرا ریجنل ہیڈ آفس سرگودھا، کاشان احمد بھی موجود تھے


یہ نیا نادرا سنٹر پیر محل روڈ، رجانہ پر قائم کیا گیا ہے، جو نہ صرف رجانہ بلکہ گردونواح کے عوام کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔ اب مقامی شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول، تجدید، ترمیم اور دیگر ضروری دستاویزات کے لیے دور دراز کے سفر کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔


افتتاحی تقریب کے موقع پر معزز مہمانوں نے نادرا کی جانب سے عوامی خدمت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس مرکز کے قیام سے عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات مہیا ہوں گی، جو حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔


نادرا رجسٹریشن سنٹر رجانہ میں درج ذیل خدمات فراہم کی جائیں گی:

نئے شناختی کارڈ کا اجراء, شناختی کارڈ کی تجدید و ترمیم , بچوں کی رجسٹریشن فیملی ,رجسٹریشن سرٹیفکیٹ  دیگر متعلقہ خدمات

اشتہار