
جاں بحق ہونے والے مزدور کی شناخت صابر حسین ولد انور علی کے نام سے ہوئی ہے، جو چک 413 ج ب کا رہائشی تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، صابر حسین ساہیلج مشین پر معمول کے کام میں مصروف تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور مشین کے عقبی ٹائر کے نیچے آ گیا۔
حادثے کے بعد موقع پر موجود دیگر مزدوروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں کیں، تاہم صابر حسین کی موت موقع پر ہی واقع ہو چکی تھی۔ واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دے دی گئی ہے، اور ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔