گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر کا پیٹرول پمپس پر چھاپہ , پیمانے میں کمی پر جرمانہ

 

Gojra, Assistant Commissioner raids petrol pumps


وجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے گوجرہ شہر میں واقع مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پیٹرول کی پیمائش کے پیمانے چیک کیے۔ اس موقع پر پیمانوں میں کمی پائے جانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔


کارروائی کے دوران جھنگ روڈ پر واقع کبریا فلنگ اسٹیشن کو پیمانے میں کمی پر 60,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ اسی روڈ پر واقع عزیز پیٹرولیم کو پیمانے میں واضح کمی پر سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پیٹرول کی فراہمی میں کسی قسم کی دھوکہ دہی یا ناپ تول میں کمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو ان کا حق دیا جا سکے۔


شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسی چیکنگ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ گاہکوں کو معیاری اور درست مقدار میں ایندھن میسر آ سکے۔

اشتہار