گرین بس سروس کا ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ تک نیا روٹ شروع

 

Green Bus Service launches new route from Toba Tek Singh to Gojra


گوجرہ ، عوامی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے گرین بس سروس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ تک نیا روٹ بحال کر دیا ہے۔ اس روٹ کے آغاز سے روزانہ سینکڑوں مسافروں کو آرام دہ، سستی اور بروقت سفری سہولت میسر آئے گی۔

اس روٹ میں 30 مقامات شامل ہیں  جہاں پر بس سٹاپ کرے گی اور مسافرروں کوان کی منزل تک پہنچائے گئی۔

ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق، اس سروس کا مقصد شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنا اور بین الاضلاعی رابطوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ گرین بسیں جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گی جن میں ایئر کنڈیشننگ، آرام دہ نشستیں، اور ٹریکنگ سسٹم شامل ہیں۔

مقامی شہریوں نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروس طلباء، ملازمین، اور عام مسافروں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

ابتدائی طور پر بسیں دن کے مختلف اوقات میں چلائی جائیں گی اور مستقبل میں اس میں توسیع کی جائے گی تاکہ مزید علاقوں کو اس سہولت میں شامل کیا جا سک

Green Bus Service launches new route from Toba Tek Singh to Gojra





اشتہار