گوجرہ : اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجرہ میں اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مہم کے دوران درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال طاہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی۔ شرکاء نے فیلڈ میں کام کرنے والے پولیو ورکرز کو درپیش چیلنجز، جیسے عوامی رویوں، موسمی حالات اور سیکیورٹی مسائل پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام ورکرز کو درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل نکالا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔