گوجرہ:سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے گوجرہ میں واقع گورنمنٹ آئی کم جنرل اسپتال کا دورہ کیا۔ اسپتال پہنچنے پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وسیم حیات نے ان کا استقبال کیا اور اسپتال کی موجودہ صورتحال، سہولیات اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے اسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ:"ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، اور مریضوں کو وہ تمام سہولیات دی جا رہی ہیں جو ایک معیاری اسپتال میں ہونا ضروری ہیں۔"
اس دورے کے دوران ان کے ہمراہ شیخ سعید، محمود چیمہ اور دیگر قریبی رفقاء بھی موجود تھے۔ اسپتال انتظامیہ اور عملے نے سابق ایم این اے کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے تعاون کو سراہا۔