گوجرہ : سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے گوجرہ کے معروف کاروباری علاقے پینسرہ روڈ پر چوہدری یاسر سندھو کے نئے موٹر سائیکل شو روم کا افتتاح اپنے دستِ مبارک سے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور کامیابی و ترقی کے لیے نیک خواہشات اور دعا بھی کی۔ افتتاحی تقریب میں شہر کے معروف کاروباری و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں
رانا ساجد علی احمد،میاں نعیم اللہ،چوہدری نثار جٹ 158،شیخ فیصل،سنی جٹ،اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران:حافظ عثمان (صدر کریانہ)،شیخ افضل (صدر آئرن اسٹور)
حاجی اشرف ناز (صدر صرافہ یونین)،عمران حفیظ (جنرل سیکرٹری)،حاجی عبید (صدر شوز یونین)
چاچا منیر احمد (سرپرست اعلیٰ انجمن ریلوے روڈ)،سعید مغل (چیئرمین)،بلال چیمہ،شیخ کالا نمبردار،عمیر لطیف گوندل (صدر)،حافظ عثمان 161 گ ب،شیخ جعفری (شیخ موٹرز)،
شیخ محسن،و دیگر معزز کاروباری حضرات شامل تھے۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں کاروباری برادری نے ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع بھی حاصل کیا۔