ٹوبہ ٹیک سنگھ, زیر تعمیر پیٹرول پمپ پر کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاں بحق، دوسرا زخمی

 

Toba Tek Singh, One worker dies, another injured after being electrocuted at under-construction petrol pump

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گوجرہ بائی پاس پر زیر تعمیر پیٹرول پمپ پر ایک افسوسناک حادثے میں 25 سالہ مزدور افضل کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ 27 سالہ بلال شدید زخمی ہو گیا۔


حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں مزدور سیڑھی کے ذریعے کام کر رہے تھے کہ اچانک سیڑھی قریبی 11KV کی ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا گئی۔ بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے افضل موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ بلال کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔

دونوں مزدوروں کا تعلق چک نمبر 323 ج ب، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بتایا جاتا ہے۔


حادثے کے بعد علاقے میں افسوس اور دکھ کی فضا چھا گئی، جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

اشتہار