گوجرہ: پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد گل کے ڈیرے پراسامہ حمزہ نے عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

 

Gojra: Imran Khan's birthday cake was cut at the residence of PTI leader Ijaz Ahmed Gul

گوجرہ: پاکستان تحریک انصاف گوجرہ کے سینئر رہنما چوہدری اعجاز احمد گل کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کی سالگرہ کی پرمسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں پی ٹی آئی کارکنان، عہدیداران اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی جلد رہائی و مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

چوہدری اعجاز احمد گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا سرمایہ فخر ہیں، جو پاکستان کو خوددار، خوشحال اور کرپشن سے پاک ریاست بنانے کی جدوجہد میں ہر مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور "عمران خان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد" کے نعرے لگائے گئے۔


اشتہار