گوجرہ ،کیپس کالج کے طلبہ کا سیلاب متاثرین کے حوالے سے احسن اقدام۔

 

Students of Kaps College Gojra collect funds for flood victims — Al-Khidmat Foundation

گوجرہ: کپس کالج گوجرہ کے طلبہ نے انسانی ہمدردی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کیے، جو باقاعدہ طور پر امیر جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ڈاکٹر عطااللہ حمید اور امیر جماعت اسلامی گوجرہ حیدر علی چوہدری کے حوالے کیے گئے تاکہ یہ امداد الخدمت فاؤنڈیشن کے توسط سے مستحق افراد تک پہنچائی جا سکے۔

اس موقع پر ایک سادہ مگر بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اساتذہ، طلبہ اور معزز مہمان شریک ہوئے۔ فنڈ جمع کرنے کی اس قابل تحسین کاوش میں پرنسپل خرم اخلاق اور پروفیسر احسان عالم چوہان کی خصوصی رہنمائی اور تعاون قابل ذکر رہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں نے طلبہ کی جذبۂ انسانیت سے سرشار کوشش کو سراہا اور اسے نوجوان نسل کی مثبت سوچ کا عکاس قرار دیا۔

اس اقدام کو معاشرے کے دیگر تعلیمی اداروں کے لیے ایک مثال کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں میں سماجی ذمہ داری کا شعور اجاگر ہو۔

اشتہار