گوجرہ : اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی متحرک انداز اپناتے ہوئے تحصیل آفس، اراضی ریکارڈ سنٹر اور ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ کے سرپرائز دورے کیے۔
دورے کے دوران انہوں نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سروس سنٹر انچارج اور تحصیلدار گوجرہ کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں، اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض نے ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ کا بھی اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور ادویات کے اسٹور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی، مریضوں کو سہولیات کی فراہمی اور عملے کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی محکمے میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

