گوجرہ : سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ کی ڈیرہ امان اللہ آمد پر ان کے اعزاز میں ایک پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب غلہ منڈی گوجرہ کے معروف بزنس مین رانا اختر (بار دانہ والے) کی جانب سے منعقد کی گئی۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ شریک مہمانوں میں آنر طفیل فلور ملز بشیر احمد، ساجد بشیر بسراء، میاں عمیر حسن (کوارڈینیٹر)، شیخ فیصل، میاں نعیم اللہ، آفتاب باٹھ، عمر باٹھ، نثار جٹ (158 گ ب)، سلمان بھائی (95 ج ب)، صدر موٹرسائیکل یونین چوہدری یاسر سندھو، صدر صرافہ یونین حاجی اشرف ناز، جنرل سیکرٹری صرافہ یونین عمران حفیظ، صدر شوز حاجی عبید، سنی جٹ، کاشف، نعیم (300 ج ب)، شوکت جٹ، ملک ناظم حسین، حسینن محبوب چٹا (سابق کونسلر)، مٹھو بھائی (95 ج ب)، شیخ شفیق اور دیگر دوست احباب شامل تھے۔
شرکاء نے خالد جاوید وڑائچ کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا اور گوجرہ کی ترقی کے حوالے سے ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کا اختتام پرتکلف عشائیے اور اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔
