گوجرہ: کسان کنونشن کا انعقاد، جدید گندم کاشتکاری پر آگاہی سیشن

 

Gojra: Farmers’ Convention held, awareness session on modern wheat farming

گوجرہ کے طیب میرج ہال میں ایک اہم کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ صدف اکبر نے کی۔

کنونشن میں زرعی شعبے کے اہم افسران نے شرکت کی جن میں ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد خالد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر نوشیر خاں، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی اور تحصیلدار گوجرہ سعید احمد شامل تھے۔


اس موقع پر تحصیل گوجرہ کے تمام نمبرداروں سمیت کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کنونشن کا مقصد کسانوں کو گندم کی جدید کاشتکاری کے طریقوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو اور کسان جدید زرعی تکنیکوں سے مستفید ہو سکیں۔

اشتہار