ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پیرا فورس کی شاندار سلامی پریڈ، ڈی سی نعیم سندھو نے معائنہ کیا

 

A magnificent salute parade of the Para Force in Toba Tek Singh, inspected by DC Naeem Sandhu

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیرا فورس کی فارمل کمانڈ سلامی پریڈ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو تھے، جنہوں نے سلامی پریڈ کا معائنہ کیا اور پیرا فورس کے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

پیرا فورس کے جوانوں نے باقاعدہ مارچ پاسٹ اور سلامی پیش کی، جس سے حاضرین نے خوب داد دی۔ تقریب کی میزبانی سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر محترمہ صدف ارشاد نے کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر منور حسین کملانہ، سی ای او ایجوکیشن، چیف آفیسر ضلع کونسل انور بیگ سیال اور دیگر ضلعی افسران نے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پیرا فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ فورس پرائس کنٹرول، انسداد تجاوزات، اور انتظامی انفورسمنٹ جیسے اہم امور میں ضلعی انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔


انہوں نے کہا کہ پیرا فورس کو قلیل مدت میں درکار وسائل فراہم کر کے فعال کیا گیا ہے، اور حکومت کو اس فورس سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ڈی سی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پیرا فورس کے افسران و جوان دیانتداری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ انداز میں اپنے فرائض سر انجام دیں۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی اس فورس کا بنیادی مقصد ہے۔


تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے پیرا فورس کے جذبے اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فورس حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد اور عوامی فلاح کے لیے ایک مضبوط ستون ثابت ہوگی۔



اشتہار