گوجرہ، سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی اہم شخصیت کے جنازے میں شرکت

 

Gojra, Former MNA Khalid Javed Warraich Attends Funeral of Important Personality

گوجرہ:سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، خالد جاوید وڑائچ نے گزشتہ روز گوجرہ میں واقع ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے قریبی دوست ڈاکٹر اشفاق واہلہ کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

خالد جاوید وڑائچ نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، کاروباری و طبی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جن میں:ڈاکٹر پرویز اقبال ناصر (سرجن)،عبدالخالق ماہوں (سابق چیئرمین یونین کونسل)،ڈاکٹر بشیر (چائلڈ اسپیشلسٹ)،عادل فورمین،ڈاکٹر ناصر منصور بھلر،آفتاب باٹھ،سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔


اشتہار