گوجرہ، ایم پی اے اسد زمان چیمہ کی ڈاکٹر سلطان کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

 

Gojra, MPA Asad Zaman Cheema expresses condolences on the death of Dr. Sultan’s father

گوجرہ: رکنِ صوبائی اسمبلی جناب اسد زمان چیمہ نے سمن آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معروف ہارٹ کیئر اسپیشلسٹ جناب ڈاکٹر سلطان صاحب کے والدِ محترم کے انتقال پر ان سے ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔


اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ (آمین)


ایم پی اے کے ہمراہ معروف سماجی و سیاسی شخصیات حاجی عبدالمجید صاحب، ملک غلام مصطفیٰ اعوان صاحب، اور شاہد گجر صاحب بھی موجود تھے، جنہوں نے بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔

اشتہار