گوجرہ : اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، محترمہ صدف اکبر کی زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجرہ میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال طاہر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی چار روزہ انسداد پولیو مہم کی تیاریوں اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مہم 16 اکتوبر تک جاری رہے گی اور اس دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے فیلڈ میں مؤثر نگرانی کو یقینی بنانے اور تمام ٹیموں سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، اس لیے تمام محکمے مربوط انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ: اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔
محترمہ صدف اکبر نے کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اور انتظامیہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔