گوجرہ،سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، چوہدری خالد جاوید وڑائچ موچی والا روڈ گوجرہ پہنچے، جہاں انہوں نے AEO ایجوکیشن سٹی کامران صاحب کی والدہ محترمہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی، اظہارِ افسوس کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ "کامران صاحب کی والدہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔"
نمازِ جنازہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران، اساتذہ، طلباء، اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مرحومہ ایک باعزت اور باوقار شخصیت کی والدہ تھیں جن کی وفات پر پورا علاقہ غمزدہ ہے۔