گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

 

Gojra, crackdown against encroachments led by Assistant Commissioner

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محترمہ صدف اکبر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرہ سید یاسر علی اور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کے ہمراہ گوجرہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

یہ آپریشن شہر کی اہم شاہراہوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر غیر قانونی قبضوں کے خاتمے کے لیے کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو بہتر اور آزاد گزرگاہیں مہیا کرنا ہے۔ کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی تھڑے، ریڑھیاں، اور دیگر تجاوزات کو ہٹایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف، محفوظ اور تجاوزات سے پاک بنانا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی تعمیر یا قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

چیف آفیسر سید یاسر علی نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی گوجرہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی اور سہولتیں بحال رہیں۔

شہریوں نے بھی اس اقدام کو سراہا اور انتظامیہ کے عزم کی تعریف کی۔

اشتہار