ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈپٹی کمشنر سمیت 5 اعلیٰ افسران کے تبادلے ،اندرونی کہانی منظرعام پر

 

Toba Tek Singh, 5 senior officers including Deputy Commissioner transferred, inside story exposed

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی بیوروکریسی میں غیر معمولی ہلچل دیکھنے میں آئی ہے جہاں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو سمیت 5 اہم سرکاری افسران کو اچانک ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان افسران میں اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر، چیف آفیسر بلدیہ پیرمحل عرفان مہدی، چیف آفیسر بلدیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پیام غنی، اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پیرمحل ڈاکٹر ہارون مجید شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ تبادلے محض معمول کی روٹین کا حصہ نہیں بلکہ پس پردہ ایک خاص حکمت عملی اور مبینہ بدانتظامی یا مباحث کے نتیجے میں کیے گئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی سطح پر جاری کچھ انتظامی فیصلوں، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور بعض شکایات کے پیش نظر اعلیٰ حکام نے یہ اہم اقدام اٹھایا ہے۔

مزید یہ کہ بعض افسران کی کارکردگی اور عوامی شکایات کے باعث محکمانہ نگرانی کے دائرہ کار میں آئے، جس کے بعد تحقیقات اور اعلیٰ سطحی مشاورت کے نتیجے میں ان کے تبادلے یا برطرفی کے احکامات جاری کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی خدمات کو واپس طلب کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر افسران کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جلد متوقع ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں میں اس اچانک تبدیلی پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ افراد اسے بہتری کی جانب قدم قرار دے رہے ہیں تو کچھ حلقے اس عمل پر سوالات بھی اٹھا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اس تبدیلی کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اشتہار