گوجرہ، چوہدری خالد جاوید وڑائچ کی تحفظ ختمِ نبوت کانفرنس میں خصوصی شرکت

 

Gojra: Former MNA Chaudhry Khalid Javed Warraich’s special participation in the Tahafuz Khat-e-Nabuwwat Conference


گوجرہ  (نامہ نگار) – سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے گزشتہ روز ملکانوالہ چوک، گوجرہ میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔


کانفرنس میں شہر بھر سے دینی، مذہبی، سیاسی، سماجی، کاروباری، اور وکلاء برادری کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


اپنے خطاب میں چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ:


"عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے، اور اس کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کی بنیاد کلمہ طیبہ ’لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘ پر رکھی گئی، اور ہمیں اس نظریے کے تحفظ کے لیے متحد ہونا ہوگا۔"


انہوں نے مزید کہا کہ:


"وہ قومیں جو اتحاد و اتفاق کا دامن نہیں چھوڑتیں، کامیابی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگیوں کو محسنِ انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالیں، کیونکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم آپ ﷺ کی امت ہیں۔"


کانفرنس میں ممتاز علماء کرام اور تنظیمی عہدیداران بھی شریک تھے، جن میں:

سرپرستِ اعلیٰ ٹوبہ ٹیک سنگھ: میاں فاروق احمد زیرِ سرپرستی: محمد آصف چوہدری زیرِ نگرانی: مولانا محمد اسعد مدنی جنرل سیکرٹریز: محمد سفیان محمود، مصدق عباس امیر جمعیت علمائے اسلام گوجرہ: محمد سلمان ارشد


علماء کرام نے بھی اپنے خطابات میں عقیدہ ختمِ نبوت ﷺ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو اتحاد، شعور اور قربانی کا پیغام دیا۔

اشتہار