گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر کی زیر صدارت ہاکی اسٹیڈیم مسائل پر اہم اجلاس

 

Gojra, Assistant Commissioner Sadaf Akbar presides over important meeting on hockey stadium issues

گوجرہ : اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر کی زیر صدارت ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ سے متعلق درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر آفس گوجرہ میں کیا گیا۔

اجلاس میں تحصیل سپورٹس آفیسر گوجرہ ملک اصغر، ہاکی اسٹیڈیم کے سپروائزر اور رجسٹرڈ ہاکی کلبز کے ممبران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں گوجرہ ہاکی اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال، سہولیات کی کمی، میدان کی حالت، پانی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات سمیت رجسٹرڈ ہاکی کلبز کو درپیش مسائل تفصیل سے زیرِ بحث لائے گئے۔ شرکاء نے اپنے اپنے تحفظات اور تجاویز اجلاس کے سامنے رکھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے تمام مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گوجرہ کی ہاکی کی پہچان کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹیڈیم اور کلبز کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اشتہار