اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، گوجرہ سے پی ٹی آئی قیادت اور اراکین اسمبلی بھی موجود

 

Family meets Imran Khan in Adiala Jail, PTI leadership and MLAs from Gojra also present

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ان کے اہلخانہ نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت اور منتخب اراکینِ اسمبلی بھی موجود تھے۔


ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ قومی اسمبلی کے اراکین جن میں اُسامہ حمزہ، شاہد خٹک، شاہ احد، فیاض چھجرا، عمیر خان نیازی اور جمال احسن خان شامل تھے، موجود رہے۔


اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے اراکین جن میں معین قریشی، چوہدری اسد زمان چیمہ، چوہدری احسن احسان، چوہدری سرفراز ڈوگر اور علی امتیاز وڑائچ شامل تھے، نے بھی شرکت کی۔


پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ چیئرمین عمران خان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا مقصد نہ صرف عمران خان کی خیریت دریافت کرنا تھا بلکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔


اشتہار