گوجرہ : سابق ایم این اے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور چوہدری عقبہ علی وڑائچ کی مونگی ذیل 246 گ ب بستی دانشمنداں آمد وہاں پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم سے بجلی کے منصوبے کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔
اپنے خطاب میں کہا کہہ میں اپوزیشن منتخب ارکان اسمبلی جو تبدیلی کو نعرہ تو بہت لگاتے تھے ۔ تبدیلی باتوں سے نہیں آتی عمل سے آتی ہے ۔ آپ اس بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کے 246 گاؤں میرے حلقہ کا آخری گاؤں ہے اگر اس حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو چکے ہیں تو باقی گاؤں میں اس سے زیادہ ہی ترقیاتی کرواچکا ہوں تنقید کرنا آسان بات ہے جب چاہا تنقید کر لی آج تک انہوں سے این اے 105 میں کسی ایک گاؤں میں ایک اینٹ بھی لگائی ہو تو آکر مجھے بتائیں ۔
میں آپ لوگوں سے سوال کرتا ہوں کے میں 35 سال اقتدار میں رہا ان 35 سالوں میں جتنا خالد وڑائچ نے اپنے حلقہ کی خدمت کی ہے جگہ جگہ کارپٹ سڑکیں سیوریج کا نظام سوئی گیس کے منصوبہ جات، سولنگ پروجیکٹ ،فلٹریشن پلانٹ ، پختہ سڑکیں اسٹیڈیم ،ہسپتال ایمرجنسی میں جدید مشینری ، بائی پاس ، 100 سے زائد دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی 85 شہری اضافی آبادی میں سوئی گیس اور اس طرح کے کام اپنے حلقہ میں کروائے ہیں کوئی مائی کا لعل آ کر کہہ دے کے ان میں سے کوئی کام انہوں نے کروایا ہے تو میں مان جاؤں گا۔
آپ لوگ بھی میرٹ کرنا سیکھیں۔ان کے ہمراہ چوہدری بشیر طفیل فلور ملز والے ، میاں عمیر حسن کونسلر، عمیر نمبردار 242 ، شیخ فیصل ، میاں نعیم اللہ ، حاجی زاہد 246 سعودیہ والے ، میاں قاسم 246 والے ، چوہدری سلیم بسراء ،حافظ امین 245 وائس چئیرمین ، سہیل بسراء اور معززین گاؤں کی کیثر تعداد موجود تھی ۔
