گوجرہ،
سابق ایم این اے اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے 371 ج ب گنڈا سنگھ میں آل پاکستان بیل دوڑ کے عظیم الشان ٹورنامنٹ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ ایونٹ گجر برادری کی جانب سے منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے بیل دوڑ کے شوقین اور کھلاڑی شریک ہوئے۔
تقریب میں چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے اپنے دستِ مبارک سے فاتح کھلاڑیوں، مالکان، کوچز، ایمپائرز، میڈیا ایڈوائزرز اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انعامات میں چھڑیاں، سیب کے مربعوں سے بھرے ٹِن، اجرک اور خصوصی تحائف شامل تھے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسے دیسی کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی جانب راغب ہو اور ملک و قوم کے لیے بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار ہو سکیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کھیلوں کو اسکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی ضمانت ہیں۔
